• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی پی نے معلومات تک رسائی کے حق سے متعلق ریگولیشنز جاری کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے معلومات تک رسائی کے حق سے متعلق ریگولیشنز جاری کردیے۔

ای سی پی کے مطابق ریگولیشنز کا اطلاق الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر پر ہوگا، سیکریٹریٹ سطح پر چیف انفارمیشن افسر معاملات دیکھیں گے۔ صوبائی سطح پر پبلک انفارمیشن افسر معاملات دیکھیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی بھی شہری معلومات کے حصول کیلئے درخواست جمع کرواسکے گا، چیف انفارمیشن آفیسر یا پبلک انفارمیشن آفیسر 14 ورکنگ دنوں کے اندر فیصلہ کرے گا۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمیشن ہر صفحے کی 10 روپے فیس لے گا، معلومات تک رسائی نہ ملنے پر متاثرہ فریق 14 دن کے اندر چیف الیکشن کمشنر کے سامنے اپیل کرسکے گا۔

ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کی کلاسیفائیڈ یا نان کلاسیفائڈ کیٹیگری ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید