• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں مشکل وقت گزرا، سوچ رہا تھا خودکشی کرلوں، ناصر جمشید

اسکرین گریب/ ایکس جیو نیوز
اسکرین گریب/ ایکس جیو نیوز 

میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے معافی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ میرا جیل میں مشکل وقت گزرا، سوچ رہا تھا خودکشی کرلوں۔

ناصر جمشید بیتے دنوں کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگ لی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید نے کہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں، نئے کھلاڑیوں کو کہیں گے کہ کبھی بدعنوانی میں ملوث نہ ہوں، سزا کے بعد انہوں نے جیل میں مشکل وقت گزارا۔

ناصر جمشید نے چیئرمین پی سی بی سے درخواست کی کہ اُن کی پابندی کا ایک سال رہ گیا ہے اسے معاف کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ والد کے ایکسیڈنٹ میں برین ہیمرج اور گھریلو حالات کے سبب پیسہ کمانے کیلئے شارٹ کٹ اختیار کیا تھا، مجھے وکیل نے ہی مشورہ دیا تھا کہ اعتراف جرم نہ کروں اور کرکٹ بورڈ سے رابطے ختم کردوں۔

خیال رہے کہ مانچسٹر کراؤن کورٹ نے ناصرجمشید کو اسپاٹ فکسنگ پر 17 ماہ قید  کی سزا سنائی تھی، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انسداد کرپشن یونٹ نے تحقیقات کے بعد ان پر 10 برس تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی میں ہونے والی تفتیش کے بعد سابق پاکستانی بلے باز ناصر جمشید کو 2017 میں  گرفتار کیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید