خیبر پختون خوا کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیم کے محکمے نے تمام سرکاری جامعات کو خط بھیج دیا۔
خط میں جامعات سے کہا گيا ہے کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سُن کر ازالہ کریں گی۔