سندھ کے شہر گھوٹکی میں محمد پور کے قریب پاک بزنس ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق پاکستان بزنس ٹرین کراچی جارہی تھی۔
حکام نے کہا ہے کہ ٹرین کا کپلر نکلنے کے باعث بوگیاں علیحدہ ہوگئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ انجن واپس آرہا ہے، کپلر لگا کر ٹرین جلد روانہ کردی جائے گی۔