عارف والا کے نواحی گاؤں بلاڑہ قصوریہ میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی مقتول عامر کے ساتھ چند روز قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔
رات گئے مقتول کو راستے میں کار سوار ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں ملزمان عامر کو مردہ حالت میں گھر کے باہر پھینک گئے۔
پولیس نے ملزم اعظم اور اسکے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔