اسلام آباد( نیو ز ر پورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان مل کر گلوبل فوڈ ویلیو چین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے مثالی برادرانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے ساتھ ساتھ معاشی شراکت داری کے فروغ کا بھی خواہاں ہے۔برادر ملک ترکیہ سے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کہ بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ترکیہ کے ذرعی اجناس اور لائیو سٹاک کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہونے والی ترقی کی طرح پاکستان کے زرعی شعبے کو جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر اعظم نے ان خیا لا ت کا اظہار گزشتہ روزترکیہ کی زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر (TUME) کے بورڈ چیرمین عبدلقادر قاراگوز کی سربراہی میں 4 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔