مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں پولیس نے حوالات میں قید ملزم پر تشدد کرنے پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مظفر گڑھ کے ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، تھانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو کے ذریعے تشدد کی ویڈیو کو افسرانِ بالا نے خود بھی دیکھا۔
اُن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی کی پالیسی ہے کہ تھانوں میں زیرِ حراست ملزمان پر تشدد نہیں ہو گا اور صرف جدید طریقۂ تفتیش سے ملزم سے تفتیش کی جا سکتی ہے۔
ڈی پی او مظفر گڑھ نے کہا کہ دونوں پولیس اہلکاروں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے اختیارات سے تجاوز اور مِس کنڈکٹ کے معاملات ناقابلِ برداشت ہیں۔