• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے ماضی میں کئی بار اڑان بھری لیکن وہ کریشن ہوگئی، احسن اقبال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں کئی بار اڑان بھری لیکن وہ اڑان کریش ہوگئی۔

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ہماری پالیسیوں کو تسلسل نہیں دیا، ہم نے دہشت گردی ختم کی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وژن 2010ء بنایا، وہ 2 سال بعد کریش کرگیا کیونکہ مارشل لاء لگ گیا، ہم نے وژن 2025ء کے تحت ترقی شروع کی، ملک کو ایک نئی ڈگر پر ڈالا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سی پیک جیسا تاریخ ساز منصوبہ کامیاب کیا، ہم پرواز بھرنے کے قابل ہوئے تو 2018ء میں چند لوگوں نے ملک کی ترقی پر میزائل فائر کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر بٹھائی گئی حکومت نے صرف گالی گلوچ کی اور مخالفین کی پگڑیاں اچھالیں، ان کے حمایتی کوئی 1، 2 یا 3 منصوبے گنوائیں جو ان 4 سالوں میں کئے گئے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہر وہ منصوبہ جو ہم نے شروع کیا، اس کی فنڈنگ روک دی گئی، سی پیک، حیدرآباد سکھر موٹروے، کےفور منصوبے کی کئی گنا لاگت بڑھادی گئی، ملک کو ایک بدترین معاشی بحران میں پھینک کر وہ فارغ ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید