• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے بانی کے انتقال کی خبر پھیلائی، پھر زندہ ہوگئے، پرویز رشید

سینیٹر پرویز رشید : فائل فوٹو
سینیٹر پرویز رشید : فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے پہلے مشہور کیا کہ خدانخواستہ بانی پی ٹی آئی کا انتقال ہوگیا ہے، پھر وہ زندہ ہوگئے، کیا یہ خبر ہم پھیلا رہے ہیں کہ وہ بینائی سے بھی محروم ہو گئے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جب نواز شریف علاج کے لیے باہر گیے تو پی ٹی آئی والے انہیں مفرور مجرم کہتے تھے، اڈیالہ جیل کا ریکارڈ چیک کریں، کیا نواز شریف کو 6 کمروں کی سہولت تھی؟ یہاں ڈرائنگ روم، کچن، کمرے، گارڈن اور لائبریری بھی ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ ہمارے اور آپ کے اخلاق میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہم آپ کی لاشوں کی سیاست نہیں ہونے دیں گے، یہ ان کا علاج نہیں چاہتے، یہ اپنے احتجاج کا بہانہ چاہتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کی تمام سہولتیں میسر ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ دنیا بھر میں علاج کی جو بہترین سہولت ہے وہ اس قیدی کو حاصل ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید