• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4  میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، جبکہ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

ڈمپر سے 3، ٹریلر سے28، واٹر ٹینکر سے6 اور بسوں کی ٹکر سے 9 افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید