وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کے اجراء پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں 40 لاکھ گھرانوں کو 40 ارب روپے مالی امداد دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج کا پورا نظام ڈیجیٹل اور شفاف ہوگا، ماہ مقدس کی برکتیں ہر دہلیز تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہر تحصیل میں نگہبان دستر خوان کا اہتمام کیا جائے گا۔