• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مخالف نعرے بازی، بےامنی کو ہوا دینے پر باچاخان یونیورسٹی سے 4 طلبہ فارغ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ریاست مخالف نعرے بازی اور بےامنی کو ہوا دینے کے الزام میں باچاخان یونیورسٹی چارسدہ سے 4 طلبہ کو فارغ کردیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جامعہ کی ڈسپلنری کمیٹی نے  4 طلبہ کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ان طلبہ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جبکہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چاروں طلبہ نے غیرملکی ترانہ اس انداز میں گایا جس کا مقصد بےامنی کو ہوا دینا تھا۔

جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ طلبہ نے ریاست کے خلاف یونیورسٹی احاطے میں نعرے بازی کی۔

قومی خبریں سے مزید