• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا، وزیراعلیٰ سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں خالد بن ولید فلائی اوور کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے پاکستان بنایا، ورغلانے والے سن لیں، سندھ کے باسی کسی کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ متحد رہے گا، شہر کو بوری بند لاشیں دینے والوں کو کراچی سے مزید کھلواڑ کا اختیار نہیں ملے گا۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ رواں سال 300 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے ہوں گے، بڑے منصوبے کریں یا ٹاؤنز کو براہ راست پیسے دیں، آئیں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کریں۔

اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ 682 میٹر لمبائی اور 20.6 میٹر چوڑائی، اور 4 لین پر مشتمل فلائی اوورمہران ہائی وے سے نیشنل ہائی وے این فائیو پر ختم ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید