• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات، دستر خوان لگانے کیلئے اجازت لینا ہوگی، انتظامیہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دستر خوان لگانے کیلئے اجازت لینا ہوگی۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دستر خوان لگانے کےلیے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی۔ 

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق دسترخوان لگانے کے خواہشمند افراد مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کرواسکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ جگہ کی نشاندہی اور سیکیورٹی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ 

ترجمان کے مطابق شہر بھر سے اب تک مجموعی طور پر 18 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

 ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے جگہ کے معائنہ کے بعد اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔ 

ترجمان نے کہا کہ بغیر رجسٹریشن عوامی دستر خوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید