• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی کھیل میں سیاست، 10 مئی جیسی شکست دیں گے، گورنر سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے، بھارت کھیل میں سیاست کر رہا ہے۔

کراچی میں راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہر میدان میں مقابلہ کریں گے اور انہیں 10 مئی کی طرح شکست دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کا بدلہ بھی ہم لیں گے۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پورے پاکستان اور دنیا میں سب سے زیادہ فلاحی کام کرنے والے کراچی میں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دعا ہے آج جو راشن لے رہا ہے وہ اگلے سال راشن دینے والا بن جائے۔

قومی خبریں سے مزید