وفاقی وزیرِ احسن اقبال نامزد وزیرِ اعظم بنگلادیش طارق رحمٰن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکا روانہ ہو گئے۔
طارق رحمٰن کل وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دورے کے باعث احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
دوسری جانب اس حوالے سے بنگلا دیش کی حکمراں جماعت بی این پی کا کہنا ہے کہ تقریبِ حلف برداری میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
بی این پی نے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر احسن اقبال، بھوٹان کے وزیرِ اعظم اور بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے۔
تقریبِ حلف برداری میں نیپال کے وزیرِ خارجہ اور سری لنکا کے وزیرِ صحت بھی شرکت کریں گے۔
بی این پی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی انڈو پیسیفک انڈر سیکریٹری کی آمد متوقع ہے اور مالدیپ کے صدر کی ممکنہ شرکت کا بھی امکان ہے۔