وزیرِاعظم شہباز شریف کے اعزاز میں آسٹرین چانسلری ویانا میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹارکر نے وزیرِ اعظم پاکستان کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر آسٹرین مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سلامی دی۔
استقبالیہ تقریب کے آغاز پر پاکستان اور آسٹریا کے قومی ترانے بجائے گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آسٹرین چانسلر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور آسٹرین چانسلر سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔