• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، حاملہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے کاہنہ میں حاملہ خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کرنے والے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جوہر ٹاؤن سے ٹریس کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی، کیس کی تفتیش میرٹ پر ہوگی اور ہر صورت انصاف یقینی بنایا جائے گا۔

حناپرویز بٹ نے مزیدکہا کہ خواتین سے زیادتی اور استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید