اسلام آباد ( آن لائن ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ صرف تین روز کے دوران ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ چھ دنوں میں مجموعی اضافے نے ایندھن کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔