• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے معالج کی ملاقات کروائی جائیں, اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے اپنے معالج کی ملاقات کروائی جائیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ آج اپوزیشن کی میٹنگ میں علامہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹیرینز کو بریف کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بریفنگ پر پارٹی کے مرکزی کی قیادت کی مشاورت جاری ہے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اپنے معالج کی ملاقات کروائی جائیں، ہماری پارٹی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو دھرنا مسلسل جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید