• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

 کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

 شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔

گلستانِ جوہر، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، یونیورسٹی روڈ، اورنگی ٹاؤن، سائٹ ایریا اور بفر زون سمیت ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

 اسکیم 33 اور ملحہ علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہوئی۔

ملیر ہالٹ، رفاہِ عام اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل پڑی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہری تیز ہواؤں اور بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی بجلی بند ہے، کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔

قومی خبریں سے مزید