بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان، ساحلی/بالائی سندھ اور پاڑاچنار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔
دوسری جانب دھند کے باعث ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے۔
ایم تھری فیض پور سے رجانہ انٹرچینج تک، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے۔