• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی تعمیرنو اور انسانی امداد وقت کی اہم ضرورت ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیرنو اور انسانی امداد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کو جاری رکھنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیل سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے،  8 عرب اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرئیل کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سیز فائر کا احترام کیا جانا چاہیے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مستقل امن کے لیے باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید