• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحصال کا خاتمہ اور مساوات ریاست کی ذمے داری ہے: صدر زرداری

صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ استحصال کا خاتمہ اور مساوات ریاست کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے عالمی یومِ سماجی انصاف پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آئینِ پاکستان سماجی انصاف کی ضمانت دیتا ہے، کمزور طبقات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 716 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، 1 کروڑ گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم اور خوراک تک رسائی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، بزرگوں، خواتین، خصوصی افراد اور نوجوانوں کے لیے خصوصی اقدامات پر توجہ ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے فلاحی پروگرام وفاقی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، وسائل کے مؤثر استعمال اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت نے مزید کہا ہے کہ سماجی انصاف پائیدار ترقی کا بنیادی ستون ہے، ہم اقوامِ متحدہ کے موضوع ’شمولیت کو بااختیار بنانا‘ کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں بنیادی حقوق کی پامالی پر تشویش ہے، انصاف منتخب نہیں ہو سکتا، عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا کیوں کہ منصفانہ معاشرہ ہی امن اور خوش حالی کی بنیاد ہے۔

قومی خبریں سے مزید