وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط کرنا ناگزیر ہے، امن و سلامتی اور مؤثر نتائج کے لیے قریبی رابطہ ضروری ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انقرہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل ہوا، وفد میں سیکریٹری داخلہ اور وزارتِ داخلہ کے سربراہان بھی شامل تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ترکیہ کے نائب وزیرِ داخلہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سینئر ترک حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیرِ مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی، جبکہ امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے محکموں سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رمضان کے موقع پر نیک خواہشات پہنچائی گئیں۔