• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک نہ بُلائیں گے نبیؐ جا نہ سکو گے

دولت سے مدینے کی ہوا کھا نہ سکو گے

اللہ نہ چاہے تو مِرے دوست، نبیؐ کا

تم نام بھی ہونٹوں پہ کبھی لا نہ سکو گے

جو آلِ نبیؐ پھیر لیں شفقت کی نگاہیں

تم خُود کو اِک انسان بھی کہلا نہ سکو گے

ہے دوستو ذاتِ نبیؐ ایمان ہمارا

اب راہِ نبیؐ سے ہمیں بہکا نہ سکو گے

فرمانِ خدا ہے، مرے محبوبؐ سے کٹ کر

تم کچھ بھی کرو، مجھ کو مگر پا نہ سکو گے

دنیا میں کوئی کچھ نہیں، سرکارؐ ہیں سب کچھ

اِس سچ کو کسی طور بھی جھٹلا نہ سکو گے

پھر نام تمہارا لبِ آقا پہ ہو کیوں کر

تم انؐ کو درود اپنا جو پہنچا نہ سکو گے

(ذکی طارق بارہ بنکوی، سعادت گنج، بارہ بنکی، یوپی، بھارت)


تین مواقع پر جھوٹ کی اجازت

صلح کروانا، اس قدر با برکت، باعثِ نیکی عمل ہے کہ اگر دو لوگوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے جھوٹ بھی بولنا پڑے، تو اُس پر کچھ گناہ نہیں- حضرت اسماء بنتِ یزید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تین مواقع ایسے ہیں، جہاں جھوٹ بولنا جائز ہے۔ خاوند اپنی بیوی کو راضی کرنے کے لیے کوئی بات کہے، جنگ کےدوران مصلحتاً جھوٹ بولا جائے اور لوگوں کےدرمیان صلح کروانے کے لیے جھوٹ بولنا۔ ( ترمذی )

(قاضی جمشیدعالم صدیقی، علاّمہ اقبال ٹاؤن، لاہور)

ناقابلِ اشاعت نگارشات اور اُن کے تخلیق کار برائے صفحہ ’’ڈائجسٹ‘‘

٭ انتخابِ غزل، زوالِ گفتگو (محمّد صفدر خان ساغر، راہوالی، گوجرانوالہ) ٭ تشکر (خالد نذیر خالد، سیٹلائٹ ٹائون، راول پنڈی) ٭ قبول ہے (مبشرہ خالد، کراچی) تہذیب کا ٹکرائو، جو رسوا ہوا، سوشل بائیکاٹ (جاوید جواد حسین، گلشنِ اقبال، کراچی) ٭ بار (نعمان اسحق) ٭ نیا سال (راشدہ صدیق عباسی، چاہِ سلطان، راول پنڈی) ٭ مقدر، مَیں واقعی منٹو نہیں (رانا محمّد شاہد، بورے والا) ٭ جامنی جوڑا (قراۃ العین فاروق، حیدرآباد)۔

ناقابلِ اشاعت نگارشات اور اُن کے تخلیق کار برائے صفحہ ’’پیارا گھر‘‘

٭ چند بابرکت پودے،سفید زہر، خواہشات اور ضروریات، کھائو من بھاتا، گفتگو، ہرمسئلے کی چابی، آدابِ تحفہ، اصلاحی آداب، زیادہ بولنا، رحمت و ثروت، بچّوں میں کتب بینی، صدقہ، مہمان نوازی، کتب کی اقسام، کیفیتِ مومن، حاصل نعمتوں کا شُکر، عباداتِ الہٰی،کوکونٹ لڈو، تراکیب (راشدہ صدیق عباسی، چاہِ سلطان، راول پنڈی) ٭ سالِ نو کا آغاز (نمرہ نعیم) تربیتِ اطفال (نرجس مختار، خیرپور میرس)٭سردیوں کی سوغات (مبشرہ خالد، کراچی) ٭ معدوم ہوتا جوائنٹ فیملی سسٹم (فیصل کانپوری) ٭ خُود شناسی (ڈاکٹر محمّد افضل کمیانہ) ٭قصّہ انوکھی ڈائٹنگ کا (زہرا یاسمین)۔

سنڈے میگزین سے مزید