حیدرآباد میں جام شورو ٹول پلازا کے قریب ایمبولینس اور ٹریلر میں ٹکر ہو گئی۔
ریسکیو کے حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں نرسنگ اسٹاف ممبر اور تیماردار شامل ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ ایمبولینس مریض کو لے کر میرپور ماتھیلو جا رہی تھی۔