• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کے مبینہ معاشقے پڑھنے کیلئے فلمی رسالے خریدتی تھی، سنیتا آہوجا کا اعتراف

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے مبینہ معاشقے پڑھنے کےلیے فلمی رسالے خریدتی رہی ہیں۔

گووندا اور سنیتا آہوجا حالیہ دنوں میں اُس وقت خبروں کی زینت بنے، جب اداکار کی اہلیہ نے اُن پر بے وفائی کا الزام عائد کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 62سالہ اداکار نے اہلیہ کے اس الزام کو سختی سے مسترد کردیا تھا، اسی تناظر میں ماضی کی ویڈیو کا کلپ ایک بار پھر منظر عام پر آیا ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں دونوں میاں بیوی موجود ہیں اور مختلف اداکاروں کے ساتھ گووندا کا نام جڑے پر مزاحیہ انداز میں گفتگو کر رہے ہیں۔

اس دوران سنیتا آہوجا نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ گووندا کے مبینہ معاشقوں کے بارے میں پڑھنے کے لیے فلمی رسالے خریدتی ہیں اور اگر کوئی نئی خبر نہ ملے تو انہیں افسوس ہوتا ہے۔

اس وقت گووندا نے بیوی کے ردعمل کے مختلف مراحل کو مزاحیہ انداز میں بیان کیا اور کہا کہ وقت کے ساتھ بیوی ایسی خبروں کو سنجیدگی سے لینا چھوڑ دیتی ہے۔

دوران گفتگو اداکار نے مذاق میں خود کو اچھا اداکار قرار دیا، جو اپنے معاشقے بہت اچھے انداز سے چھپانا جانتا ہے۔

اسی انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے گووندا کو ایک ذمے دار اور وفادار خاندانی شخص قرار دیا اور اُن پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

ایک سوال پر گووندا نے بھی خود کو بااخلاق اور باعزت انسان کہا اور واضح کیا کہ وہ ہر صورت ایک ذمے دار شوہر کی طرح گھر واپس آتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید