• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کو ہر صورت پرامن ہمسایہ بننا ہوگا، کسی بھی حد تک جائیں گے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری(فائل فوٹو)۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری(فائل فوٹو)۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس وقت ہم افغان طالبان رجیم کو جواب دے رہے ہیں۔ افغانستان کو ہر صورت پرامن ہمسایہ بننا ہوگا، کسی بھی حد تک جائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت، جس کے پاس فوج، طیارے اور ہتھیار بھی تھے، اس کی کیا حالت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بازار اور مساجد میں بم دھماکے بالکل بھی برداشت نہیں ہوسکتے۔ پاکستان اپنے عوام کے امن کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا، افغانستان کو ہر صورت ایک پُرامن ہمسایہ بننا ہوگا۔

 وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ چین سے لے کر امریکا تک پوری دنیا کو افغانستان سے یہ شکایت ہے، پاکستان ذمہ دار ملک ہونے کی حثیت سے اپنا کردار نبھا رہا ہے۔ 

طلال چوہدری نے کہا کہ جس صورت بھی ختم ہو یہ دہشتگردی اب ختم ہوگی، کب سے بات چیت ہو رہی ہے اور ہر سطح پر ان کو سمجھایا جا رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کبھی پیسے مانگتے ہیں کبھی کہتے ہیں ہم سے ہونہیں پائے گا، جیسا جواب مشرقی سرحد پر دیا تھا ویسا ہی بھرپور جواب مغربی سرحد پر دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید