• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے مذاکرات کی بات چھیڑ دی، تنازع کا حل مذاکرات میں ہی ہے، ذبیح اللّٰہ

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد (فائل فوٹو)۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد (فائل فوٹو)۔

افغانستان نے جنگ چھیڑ کر 24 گھنٹے پورے ہونے سے پہلے ہی پاکستان سے مذاکرات کی بات چھیڑ دی۔ 

ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللّٰہ مجاہد نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ افغانستان پہلے بھی امن کے لیے پاکستان سے مذاکرات کی بات کرتا رہا ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ اب جاری لڑائی کے تناظر میں بھی سمجھتا ہوں کہ تنازع کے حل کا راستہ مذاکرات ہی میں ہے۔

واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان رجیم کے اہلکار، خوارج ہلاک اور 400 سے زائد زخمی کردیے گئے۔ طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کی گئیں اور 18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دشمن کے 115 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور اے پی سیز تباہ کی جاچکی ہیں۔ فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید