بلوچستان کے اسکولوں کو ڈیسک مہیا کرنے کے اعلان پر 3 ماہ میں عمل درآمد نہ ہو سکا۔
بلوچستان کے کئی اسکولوں میں بچے ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرتے ہوئے 3 ماہ میں اسکولوں کو ڈیسک مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر اب تک عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔
ڈائریکٹر اسکولز اختر کھیتران کا کہنا ہے کہ ڈیسک کی فراہمی کے منصوبے کی سمری حکومت کو بھجوائی ہے اور فنڈز ملنے پر اسکولوں کو ڈیسک مہیا کر دی جائیں گی۔