• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی، 11015 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن شدید مندی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلے دن کھلتے ہی کریش کر گئی، پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 11015 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 46 ہزار 480 پر بند ہوا۔

100 انڈیکس 6.67 پوائنٹس کم ہوا ہے، جبکہ کاروبار کے آغاز پر کے ایس سی 30 انڈیکس 6.39 فیصد کم ہوا ہے، جس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کیا گیا۔

 کاروبار معطل ہونے پر 100 انڈیکس 9780 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 47 ہزار 715 تھا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 44 ہزار 119 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار 174 کی بلندی پر بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 496 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید