پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مثبت رجحان دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 837 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار 16پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2994 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں 26 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہو کر 16793 ارب روپے ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 48 ہزار 509 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 51 ہزار 503 کی بلندی پر بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 178 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔