• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعرہ: عفّت مسعود

صفحات: 232، قیمت: 1500روپے

ناشر: نوائے قلم مطبوعات، کراچی۔

فون نمبر: 3950505 - 0317

عفّت مسعود پڑھی لکھی خاتون ہیں۔ درس و تدریس سے تعلق رہا ہے، اُن کی پوری زندگی کراچی میں گزری، لیکن گزشتہ چند برس سے آذربائیجان میں قیام پذیر ہیں۔ وہ کئی برس سے شاعری کررہی ہیں۔ ہمارے پیشِ نظر اُن کا جو مجموعۂ کلام ہے، اُس میں غزلوں کے علاوہ نعتیں اور نظمیں بھی شامل ہیں۔ کتاب کا نام انتہائی متاثرکُن ہے، جس سے اُن کی علمی بصیرت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ 

عفّت مسعود خالص مشرقی خاتون ہیں اور مشرقی اقدار و روایات کی جھلکیاں اُن کی شاعری میں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ وسعتِ مطالعہ نے اُن کی شاعری کو نئے اندازِ فکر اور نئی جہتوں سے آشنا کیا ہے۔ اُن کی شاعری میں ہر وہ موضوع جگہ پاتا ہے، جو کائنات کے دامن میں وسعت پذیری کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

عفّت مسعود کی شاعری کے موضوعات وہی ہیں، جو عام طور پر غزل کی روایت کا حصّہ ہیں، لیکن اُن کے لہجے کی تازہ کاری اُنہیں منفرد مقام عطا کرتی ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں ڈاکٹر مختار حیات صدیقی، ڈاکٹر نور سہارنپوری اور مقبول زیدی کے مضامین سند کا درجہ رکھتے ہیں۔ کتاب اور صاحبِ کتاب کا تعارف عفّت کے شوہر، مسعود وصی نے تحریر کیا ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید