• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کا فیول سے چلنے والے پاورپلانٹس کی بندش کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے فیول سے چلنے والے پاور پلانٹس فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں سرکاری حکام کےلیے فری بجلی اور فری پیٹرول کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صرف لیوی ختم کردیں تو اس وقت بھی پیٹرول کی قیمت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اس جنگ کے فوراً بعد پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام شروع ہو جانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید