• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ملک بھر کے اسٹیشنز بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر کے ہزاروں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی-ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ پٹرول پمپس بندش کی صورت میں پاکستان میں شدید فیول بحران کا خدشہ ہے، ممکنہ بحران کی ذمہ داری وزیر پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈویژن پر عائد ہوگی۔آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں اور اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید