• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس کیسز میں اضافہ، 3 ماہ میں ڈینگی کے 96 کیسز رپورٹ

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 

کوئٹہ سے محکمہ صحت حکام کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران کیچ میں ڈینگی کے 96 کیسز رپورٹ ہوئے۔ انسداد ڈینگی ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ضلع کیچ میں انسداد ڈینگی مہم بھی شروع کی جا رہی ہے۔ کیچ میں برساتی پانی موجود ہونے سے ڈینگی وائرس کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

صحت سے مزید
قومی خبریں سے مزید