پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) اسلام آباد وزرائے خارجہ اجلاس کو عالمی خصوصا یورپی میڈیا پر پذیرائی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چار وزرائے خارجہ کا اجلاس عالمی میڈیامیں اس اجلاس کی کوریج خاصی وسیع رہی، عالمی میڈیا نے ایک اہم علاقائی اور بین الاقوامی اجلاس قرار دیتے ہوئے پاکستان کا اہم اقدام قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے خبرنامہ اور تبصروں اس اجلاس کا مقصد مختلف عالمی مسائل پرتبادلہ خیال کرنا قرار دیا گیا اور کہا کیا کہاس میں شریک ممالک نے مختلف نوعیت کے موضوعات پر بات چیت کی۔اہم نکات غور کیا گیا ملاقات کا مقصدبنیادی طور عالمی سطح پر امن، سیکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے تعاون کو بڑھانا تھا۔ اس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔اس میں افغانستان کی صورتحال پروزرائے خارجہ نے افغانستان میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ افغانستان کی موجودہحکومت اور اس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایران اور سعودی عرب کے تعلقات اجلاس میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو کیگئی، دونوں ممالک نے اپنے تعلقات میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔پاکستان کے کردار کو مثبت قرار دیا گیااور کہا کہ پاکستان نے اس اجلاس میں اپنے روایتی طور پر ثالثی کا کردار ادا کیا اور اپنے ہمسایہ ممالک کےساتھ روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔