• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایرانی جہاز ’’توسکا‘‘ پر غیر قانونی قبضہ کیا، ایرانی مشن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی جہاز ’’توسکا‘‘ پر غیر قانونی قبضہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا  کہ امریکا نے 19 اپریل کو ایران کے تجارتی بحری جہاز ’’توسکا‘‘ پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔

مشن نے بتایا کہ جہاز پر ایرانیوں کے لیے دوائیں، ڈائیلیسز کے آلات  اور دیگر طبی آلات لدے ہوئے تھے۔

امریکا کی جانب سے ایسے جہاز کو روکنا قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ایرانی مشن نے مزید کہا ہے کہ جہاز پر قبضے سے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید