• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: رانا محمّد شاہد

صفحات: 180، قیمت: 1000روپے

زیرِ اہتمام: حُسنِ ادب، فیصل آباد۔

فون نمبر: 7094506 - 0345

زیرِ نظر کتاب کے مصنّف رانا محمّد شاہد نے ابتدا میں بچّوں کے لیے کہانیاں لکھیں، لیکن اب اُن کا شمار اچھے قلم کاروں میں ہونے لگا ہے۔ یہ کتاب اُن کے مضامین اور کالمز پر مشتمل ہے، جس کا اندازِ تحریر قاری کو اپنی طرف متوجّہ کرنے کی خاصی صلاحیت رکھتا ہے۔ مصنّف نے خشک موضوعات کو بھی زندگی کی نیرنگیوں سے تر دامنی عطا کی ہے۔ 

اُن کی عُمر زیادہ نہیں ہے، لیکن تحریر کی پختگی اور چونکا دینے والا انداز روشن مستقبل کی ضمانت دیتا ہے۔ رانا محمّد شاہد کا پہلا مجموعۂ مضامین’’طنابِ فکر‘‘ 2021ء میں شائع ہوا تھا۔ زیرِنظر کتاب میں اُنہوں نے کالمز اور مضامین کے ساتھ کچھ پرانی تحریریں بھی شامل کی ہیں۔ 

یوں تو اُن کے تمام مضامین اور کالم توجّہ طلب ہیں، لیکن ہمیں اُن کے مضامین’’نیا سال اور ہمارے رویّے‘‘ اور’’میرا جسم، میری مرضی کے نتائج‘‘ بہت اچھے لگے۔ قاری کو اُن کے ہر مضمون میں کوئی نہ کوئی رُخ ایسا مل جائے گا، جو سبق آموز ہو۔ زیرِ نظر کتاب کو ڈاکٹر طاہر مسعود، یاسر پیر زادہ، احمد حاطب صدیقی، افضل پارس اور شبّیر ابنِ عادل جیسے صاحبانِ نظر نے سندِ اعتبار عطا کی ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید