• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایڈیٹر: زاہد اقبال بھیل

صفحات: 272، قیمت: 1500روپے

ناشر: اردو سخن، آرٹ لینڈ، گرلز کالج روڈ، چوک اعظم، لیہ

فون نمبر: 7844094 - 0302

زیرِ نظر ادبی جریدے کا خصوصی نمبر پیشِ نظر ہے، جس میں معروف شاعر، نقّاد اور محقّق، شبّیر ناقد کے فن اور شخصیت کا نہایت مؤثر انداز میں احاطہ کیا گیا ہے۔ اگر شبّیر ناقد کو’’سراپا علم و ادب‘‘ کہا جائے، تو غلط نہ ہوگا۔ اُن کی مادری زبان سرائیکی ہے، وہ اپنی زبان میں بھی لکھتے ہیں، لیکن اردو زبان سے والہانہ عشق، اُنہیں مسلسل سرفرازیاں عطا کررہا ہے۔ اُن کے25 شعری مجموعے اور29نثری کتابیں منظرِ عام پر آچُکی ہیں۔

زیرِ نظر ادبی جریدے نے اُن پر خصوصی نمبر شائع کرکے اُن کی علمی و ادبی خدمات کا کُھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔ تقریباً60علمی و ادبی شخصیات نے اُن کے فن اور شخصیت پر مضامین تحریر کیے ہیں۔ اللہ کا شُکر ہے کہ ہم ’’مُردہ پرستی‘‘ کے حصار سے نکل آئے، لوگوں کو اُن کی زندگی میں خراجِ تحسین پیش کرنا ایک اچھی روایت ہے۔

اِس شمارے میں شبّیر ناقد کی زندگی کے تمام ادبی پہلوؤں کا نہایت دیانت داری کے ساتھ احاطہ کیا گیا ہے، مگر بات یہ ہے کہ اُن کے نام سے تو ادبی دنیا اچھی طرح واقف ہے، ایسے تخلیق کاروں کو بھی منظرِ عام پر لانے کی ضرورت ہے، جو کسی نہ کسی وجہ سے گوشہ نشین ہیں۔ نیز، ’’یگانۂ روزگار‘‘ اور’’نابغۂ روزگار‘‘نہایت معتبر الفاظ ہیں، جن کی حرمت کا خیال رکھنا صاحبانِ علم و دانش کی ذمّے داری ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید