• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: علی عرفان عابدی

صفحات: 191، قیمت: 1000روپے

ناشر: نقش پبلی کیشنز۔ الٰہی سینٹر، ریگل چوک، صدر، کراچی۔

علی عرفان عابدی سینئر قلم کار ہیں۔ شاعر بھی ہیں اور افسانہ نگار بھی۔ اِن دونوں حوالوں سے اُن کی ایک درجن کتابیں منظرِعام پر آچُکی ہیں۔ اُن کی زیرِ نظر کتاب میں غزلوں کے علاوہ نظمیں، قطعات اور ہائیکوز بھی شامل ہیں۔ 

کتاب کا پیش لفظ، ممتاز و معتبر شاعر ڈاکٹر مختار حیات صدیقی نے لکھا ہے۔ علی عرفان عابدی عرصۂ دراز سے شاعری کررہے ہیں اور ہر صنفِ سخن پر طبع آزمائی کی، لیکن غزل سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں۔

وہ روایتی آدمی ہیں، لیکن اُنہوں نے کہیں کہیں روایت سے بغاوت بھی کی ہے۔ اُن کی زندگی ترقّی پسندوں کے درمیان گزری، لیکن اُن پر ترقّی پسندی کی چھاپ نہیں ہے۔ البتہ جدیدیت سے متاثر ضرور ہیں، لیکن خُود کو ادب کی کلاسیکی روایت سے بھی جوڑا رکھا ہے۔

علی عرفان عابدی 1957ء سے کراچی کے ادبی منظرنامے کا حصّہ ہیں۔ اُنہوں نے بچّوں کے لیے کہانیاں بھی لکھیں اور رثائی ادب کو بھی ذریعۂ اظہار بنایا۔ سچ تو یہ ہے کہ وہ بہترین تخلیق کار ہیں، لیکن اُنہیں وہ مقام نہ مل سکا، جس کے بجاطور پر حق دار ہیں۔

سنڈے میگزین سے مزید