• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: تاج علی رعنا

صفحات: 144، ہدیہ: 800 روپے

ناشر: الحمد پبلی کیشنز، گلشنِ اقبال، بلاک 3، کراچی۔

فون نمبر: 2152516 - 0333

تاج علی رعنا کی پوری زندگی فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان گزری۔ اداکاری، گلوکاری اور صداکاری کے ضمن میں اُن کی خدمات کا دائرہ خاصا وسیع ہے، جب کہ شاعری، اُن کا آخری عشق ہے۔ گلوکار ہونے کی وجہ سے رِدھم اُن کے اندر موجود تھا، جس نے اُنہیں شاعری کی طرف راغب کیا۔ تاج علی رعنا بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں اور اُن کا ایک مجموعۂ غزلیات شائع ہوچُکا ہے۔

ہمارے سامنے اُن کی تقدیسی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حمدیں، نعتیں، مناقب اور سلام شامل ہیں۔ عقیدت اور مؤدت کے بغیر تقدیسی شاعری کا تصوّر بھی نہیں کیا جاسکتا اور اُنہوں نے تمام اصناف کا حق ادا کیا ہے۔ اپنی نعتوں میں وہ تمام لوازمات پیشِ نطر رکھے ہیں، جن کے بغیر نعت مکمل نہیں ہوتی، جب کہ مناقب اور سلام میں بھی عقیدت و محبّت کے پھول کِھلائے ہیں، لیکن کہیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑا۔ زیرِ نظر کتاب میں راقم الحروف، یامین وارثی، جمیل ادیب سیّد، مبارک علی ناز، تنویر سخن اور ناز اوکاڑوی کے توصیفی مضامین بھی شامل ہیں۔

سنڈے میگزین سے مزید