بہت سے لوگ اپنے دن کا آغاز ایک کپ کافی سے کرنا پسند کرتے ہیں مگر بہت کم لوگ یہ بات جاتنے ہیں کہ کافی انسان کی یادداشت کے لیے بھی مفید ہے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کیفین یادداشت کو نیند کی کمی کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچا سکتی ہے بلکہ اسے دوبارہ بہتر کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔
تحقیق کے دوران نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے محققین نے دماغ کے حصے ’ہپوکیمپس‘ کے ریجن ’سی اے 2‘ پر توجہ مرکوز کی، جسے سماجی یادداشت کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔
محققین کی جانب سے چوہوں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی سے دماغ میں اڈینوسین نامی کیمیکل سے متعلق سگنلنگ میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے نیند کو فروغ ملتا ہے اور یادداشت متاثر ہوتی ہے۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق کیفین دماغ میں اڈینوسین نامی کیمیکل سے متعلق سگنلنگ کو کم کر سکتی ہے اور سماجی یادداشت کو نیند کی کمی کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔