غزہ سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے دنیا بھر کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بےگھر افراد کے لیے قائم ایک کیمپ میں موجود بچے کھیل کے دوران اپنی گڑیا کو اسٹریچر پر رکھ کر جنازے کی نقل کر رہے ہیں۔
یہ منظر محض ایک کھیل نہیں، بلکہ ان بچوں کی تلخ حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔
وہ بچپن جو ہنسی، کھلونوں اور خوابوں سے بھرا ہونا چاہیے تھا وہ آج جنگ، خوف اور موت کے سائے میں پروان چڑھ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کھیل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ بچے کس قدر ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔