٭ احتیاط کی ابتدا مشورے سے ہوتی ہے۔
٭ جب کسی کا دل تنگ ہوجاتا ہے، تو زبان کُھل جاتی ہے۔
٭ اگر دوسرے کو کسی کام سے روکنا چاہتے ہو، تو ابتدا اپنے آپ سے کرو۔
٭ مَیں وقت سے پہلے مر نہیں سکتا، اس لیے موت سے ڈر کر اپنے نصب العین سے دست بردار نہیں ہوسکتا۔
٭ کسی کو اپنا راز بتاکر یہ کہنا کہ اِس کا کسی سے ذکر نہ کرنا، سب سے بڑی حماقت ہے۔
(شہزاد بشیر محمّد نقش بندی، میرپورخاص)