• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز ناکہ بندی، خام تیل 101 ڈالر فی بیرل سےتجاوز کرگیا

امریکا کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی خبروں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

امریکا کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے جڑی خبروں کے باعث خام تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

اوپیک نے موجودہ صورتحال میں دنیا میں تیل کی طلب کم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

خلیج فارس میں چلنے والے بحری جہازوں پر انشورنس پریمیم میں1000 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

15 کروڑ ڈالر کے تیل بردار جہاز کو 75 لاکھ ڈالر انشورنس پریمیم کے ادا کرنے ہوں گے۔

دنیا میں تیل کی جگہ توانائی کے دیگر ذرائع کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، چین یہاں بھی بازی لے گیا۔ متبادل توانائی کی پیداوار کرنے والی چینی کمپنیوں کی برآمدات میں 57 فیصد اضافہ ہو گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید