• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی فوج نے کھلے سمندر میں جہازوں پر امریکی پابندیوں کو قزاقی قرار دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی فوج نے امریکی ناکہ بندی پر ردعمل دیا اور کھلے سمندر میں جہازوں پر امریکی پابندیوں کو قزاقی کہہ دیا۔

ایرانی فوج نے دھمکی دی ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو نہ صرف خلیج عمان بلکہ خلیج کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔

ایرانی فوج نے مزید کہا کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں۔

ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کےلیے ایک مستقل نظام نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ایران نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ بے تابی سے ڈیل چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے 34 جہازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔ دنیا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ہے، جس کی ناکہ بندی شروع کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید