عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 83 سینٹ کمی کے بعد 90.45 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 20 سینٹ کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 94.59 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر توانائی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور جغرافیائی و سیاسی صورتِ حال اس پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔