• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، معاشی صورتحال پر بریفنگ

فوٹو: سوشل میڈیا۔وزارت خزانہ
فوٹو: سوشل میڈیا۔وزارت خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نائجل کلارک سے ملاقات ہوئی، جس میں آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات اور مجموعی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ اہم معاشی اشاریے مجموعی طور پر درست سمت میں ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کی کارکردگی توقع سے بہتر رہی ہے، رمضان کے دوران ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ اہم کردار رہا۔ 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی مالی معاونت اور ڈپازٹس کے رول اوور سے زرمبادلہ ذخائر مزید مستحکم ہو رہے ہیں، پانڈا بانڈ، یورو بانڈ اور مقامی کرنسی میں فنانسنگ سے زرمبادلہ کے خطرات کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ 

وزیرخزانہ نے کہا کہ علاقائی اور عالمی حالات کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ انھوں نےآئی ایم ایف کے مشن کی آئندہ ماہ پاکستان آمد کا بھی خیرمقدم کیا۔

تجارتی خبریں سے مزید